پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہونا ہوگا۔صدرِ آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہونا ہوگا۔صدرِ آزاد کشمیر
پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہونا ہوگا۔صدرِ آزاد کشمیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس نے 75 ہزار افراد کو ہلاک کردیا جبکہ دُنیا بھر کے 14 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد دُنیا بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے جبکہ 2 لاکھ 79 ہزار افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہمیں حفاظتی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ وائرس کے خلاف خود کو تیار کرنا ہے۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یہ تعداد آزاد کشمیر اور پاکستان میں بھی بڑھتی جا رہی ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 13لاکھ 46ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 74ہزار 702افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 13لاکھ46 ہزار974افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (74ہزار702) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 74ہزار افراد ہلاک

Related Posts