ہم نے آئین پاکستان کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،سربراہ ٹی ایل پی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے آئین پاکستان کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،سربراہ ٹی ایل پی
ہم نے آئین پاکستان کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،سربراہ ٹی ایل پی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرعلامہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بنایا،فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔ہر ادارے کو آئینی حدود میں کام کرنا چاہیئے،ہم مذہبی سیاسی جماعت ہیں۔ہم جمہوری اور پارلیمانی نظام میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہم نے آئین پاکستان کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے۔ہم اس کے پہرے دار ہیں۔ٹی ایل پی تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت پورے ملک میں ہنگامے ہوئے۔عمران خان کے اسلام آباد دھرنے میں تشدد ہوا۔کیا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کیا؟۔

اگر ٹی ایل پی والی مشکلات کا دس فیصد سامنا تحریک انصاف کرے تو اس کا وجود ہی ختم ہوجائے گا۔ختم نبوت پر بات کرنے والی تمام جماعتوں سے اتحاد کریں گے۔کراچی کے لیے جلد سیاسی پلان کا اعلان کریں گے۔این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تو احتجاج کریں گے۔

وہ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی دینی نظریاتی اور سیاسی جماعت ہے۔جو وقت کے ساتھ اپنے اہداف مکمل کررہی ہے اورعوام میں قبول ہورہی ہے۔ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اس جماعت کی بنیاد اخلاص پر رکھی۔ہم نے ناموس رسالت کے دفاع میں مکمل کردار ادا کیا ہے۔اس پر ہم نے قربانیاں دیں ہیں۔

جیلیں کاٹیں اور مقدمات کا سامنا بھی کیا ہے۔ہم وطن عزیز کی سلامتی کے لیے حاضر ہیں۔ہم نے بھارت میں توہین رسالت پر پاکستان میں بھرپور احتجاج کیا ہے۔اگر یہ توہین کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تو لعل قلعہ پر جھنڈا لہرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ اس لیے کیا کہ یہ توہین ریاست کی سطح پر کی گئی۔

اس لیے ہماری تحریک کے بعد پاکستان نے ریاست کی سطح پر اس کا سفارتی جواب دیا۔فرانس کا سفیر ہمارے احتجاج پر پاکستان چھوڑ گیا۔اگر بھارتی حکومت کی سطح پر توہین رسالت کی گئی تو ہم حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ ریاست کی سطح پر اس معاملے پراحتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن کا فیصلہ گذشتہ رات ریلی میں ہوچکا ہے۔انشاء اللہ ہم جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام جماعتوں سے عام اور ضمنی انتخابات میں اتحاد کریں گے جو ختم نبوت کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر انتخابات میں دھندلی ہوتی ہے۔ہم اپنی تحریک کو آگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو اپنی جماعت داخل کررہے ہیں۔نوجوانوں کے مسائل ہیں۔اقتدار میں آکر ملک کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی دینی یا سیاسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 240میں دھاندلی کی تیاری ہورہی ہے لیکن ہم اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حق کی بات کرتے ہیں۔فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ہر ادارے کو آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔ہم اداروں کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹی ایل پی اگلے انتخابات کیلئے تیار، ہر حلقے سے امیدوار کھڑاکرینگے، سعد رضوی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور قرضوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہورہی ہے۔ قرضے سود پر لیے جاتے ہیں۔جب تک سودی نظام اور اشرافیہ کے خرچے ختم نہیں ہوں گے ہم ملکی معاشی مسائل ختم نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امیر شوری نے بنایا ہے۔میں موروثی سیاست کا قائل نہیں ہوں۔اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو احتجاج کریں گے۔

Related Posts