ٹی ایل پی اگلے انتخابات کیلئے تیار، ہر حلقے سے امیدوار کھڑاکرینگے، سعد رضوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TLP all geared up for next elections: party chief

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اگلے انتخابات کے لیے تیار ہے اورہر حلقے میں امیدوار کھڑاکرینگے۔

ایک بیان میں ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ قرضے نہیں لیں گے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لائیں گے، اب وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے گرانٹ کی درخواست کر رہے ہیں۔

سعد رضوی کاکہنا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی تمام جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑے گی اور ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرے گی اورقوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

مزید پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار، کیا سارا کھیل سیاست کیلئے تھا؟

واضح رہے کہ 18 نومبر کوتحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا، وفاقی حکومت نے رواں برس اپریل کے دوران ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے کر تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا تھاتاہم حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں گزشتہ دنوں ان کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف وہ 20 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا جن میں سزا 3سال یا 3سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔چند روز قبل روزحکومت نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا تھا۔

Related Posts