خیبر پختونخواہ میں اسکول چوکیدار 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں اسکول چوکیدار 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
خیبر پختونخواہ میں اسکول چوکیدار 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اسکول چوکیدار کو 8 سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوکیدار کی عمر 32 سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدّہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ  مبینہ جنسی زیادتی ہوئی، جس پر چوکیدار کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ میں گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

تھانہ خانمائی  پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی دوسری جماعت کی طالبہ ہے جو گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی میں زیر تعلیم تھی جب اس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

حلال نامی 32 سالہ چوکیدار کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف جنسی زیادتی کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  چوکیدار حلال اور متاثرہ بچی کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جبکہ بچی کے میڈیکل معائنے کے بعد ہی مقدمے کی صورتحال واضح ہوگی، ملزم پر الزام ثابت ہونے کے بعد اسے قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ٹیم نے کارروائی کے دوران ڈی ایس پی راو شفیع اللہ کا قاتل اور جگر جلال کا اغوا کار گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کانٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ انویسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی را ؤشفیع اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Related Posts