ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر
ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے معروف بیٹر ویرات کوہلی باہر ہوگئے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تصدیق کردی۔

11 جنوری سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ حال ہی میں بھارتی مختصر فارمیٹ کی ٹیم میں واپس آنے والے سینئر بیٹر ویرات کوہلی پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بدھ کو میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ کوہلی نے آخری بار 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی، جہاں بھارت کو بدترین شکست ہوئی تھی۔

انڈر 19 ٹیم کے کرکٹر نوید احمد خان چیلنجز قبول کرنے کے لئے پرعزم

کوہلی کے ساتھ، روہت شرما بھی حال ہی میں انڈین اسکواڈ میں واپس آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ روہت موہالی میں افغانستان کے خلاف افتتاحی میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Related Posts