وکٹوریہ سیکریٹ کا با اختیار خواتین کے ہمراہ نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکٹوریہ سیکریٹ کا با اختیار خواتین کے ہمراہ نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
وکٹوریہ سیکریٹ کا با اختیار خواتین کے ہمراہ نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور و معروف کمپنی وکٹوریہ سیکریٹ نے ”لیجنڈز“ اور سپر مالز کے ذریعے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبزول کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ کمپنی ہائی پروفائل خواتین کے ساتھ مل کر ایک مہم چلانے کا سوچ رہی ہے، جو اپنے کردار کے باعث مشہور ہیں۔

خواتین کے لباس کے لئے مشہور کمپنی نے ان ڈمی ماڈلز کو الوداع کہہ دیا جو برسوں استعمال کئے جارہے تھے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق، با اختیار خواتین کے ساتھ ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جن کو اپنے کارناموں کے باعث عوام میں جانا جاتا ہے۔

اس مہم کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والوں میں سوکر اسٹار میگن ریپینو، فری اسٹائل اسکیئر آئیلین گو، ماڈل و ایڈوکیٹ پلوما ایسلر، اداکارہ پریانکا چوپڑا جوناس، ٹرانس جینڈر ماڈل والینٹینا سمپاؤ، ماڈل اور جنوبی سوڈانی مہاجر اڈوت ایکچ اور فوٹو گرافر امندا ڈی کیڈینیٹ شامل ہیں۔

یہ خواتین سیل کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت پیش کرنے کے لئے کام کریں گے کہ لفظ ”سیکسی“ کے معنی ہیں،کیونکہ کمپنی کو خواتین کی جسمانی ساخت کے حوالے سے مسابقت اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹائمز کے مطابق، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارٹن واٹرس نے کہا ہے کہ، اس ترقی کے ذریعے وکٹوریہ کے خفیہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک عالمی ”وکیل” بننے کی امیدپیدا ہوگئی ہے۔

نئی مہم میں شامل خواتین کو وی ایس کلیکٹو کے نام سے جانا جائے گا،اور وہ برانڈ کے حوالے سے مشورے دینے، اشتہارات میں شامل ہونے اور سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کو فروغ دینے پر توجہ دیں گی۔

Related Posts