عظمیٰ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، نوٹس لینے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عظمیٰ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، نوٹس لینے کا مطالبہ
عظمیٰ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، نوٹس لینے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: معروف اداکارہ عظمیٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مجھے صبح سے ایک بات سننے کو مل رہی ہے کہ میری صلح ہوگئی ہے اُن لوگوں کے ساتھ اور میں دبئی شفٹ ہوگئی ہوں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ میں اس وقت لاہور میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈی آئی جی پنجاب کو ریکویسٹ کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے ملیں اور ان کے نیچے کچھ لوگ مجھ سے صلح کا بول رہے ہیں اور کچھ لوگ میری سپورٹ میں میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میں اُن سے ملوں وہ اگر مجھ سے صلح کا کہیں گے تو میں صلح کرلوں گی۔

https://twitter.com/uzmaaaK/status/1266398616694001668

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے معافی نہیں مل رہی ہے، لوگوں کی کالز آرہی ہیں کہ آپ ڈیل کرلیں یا پیسوں پر بات ختم کرلیں یا صلح کرلیں، بات ختم کرلیں، آپ کے لئے اچھا نہیں ہوگا، آپ کی جان کو بہت خطرہ ہے، ابھی تو آپ بچ جائیں گی مگر بعد میں آپ کے ساتھ بہت برا ہوگا۔

عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ مر تو میں ویسی بھی گئی ہوں، ساری دنیا میں ان لوگوں نے مجھے بدنام کردیا ہے، میں تو مرنے کے مقام پر تھی وہ لوگ کرکے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو دن تک اپنے کمرے سے باہر نہیں نکل پائی تھی، پھر میں نے اپنے وکلاء سے رابطہ کیا میں ان کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے میری آواز کو عوام کے سامنے پہنچایا۔

Related Posts