باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ امریکہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے
باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ امریکہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی پلیئر اور باسکٹ بال کے لیجنڈری کھلاڑی کوبی برائنٹ  کا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر  حادثے کے باعث انتقال ہوگیا  ہے۔

باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کاہیلی کاپٹر گزشتہ روز   کلاباسس کے علاقے سے گزر رہا تھا جب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر نیچے گر کر تباہ ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر میں 9 افراد سوار تھے جبکہ  لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے مطابق مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ کوبی برائنٹ کی بیٹی گیانا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ گیانا کی عمر محض 13 سال تھی۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے سے عوام الناس مکمل طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق انجن کی زوردار آواز ہیلی کاپٹر کے نیچے گرنے سے قبل سنائی دی۔

 حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کوبی برائنٹ نے اپنے ورثاء  اور سوگواران میں 2 مزید بیٹیاں اور اہلیہ ونیسہ چھوڑی ہے جبکہ ایک بیٹی گیانا ان کے ساتھ ہی چل بسی۔ 

Related Posts