سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US blocks Security Council meeting on Mideast conflict

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کی جانب سے غاصبانہ اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان کی درخواست پر ہونے والے اجلاس میں شرکاء کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔

بند دروازہ اجلاس کی صدارت انڈونیشیا کے سفیر نے کی۔سلامتی کونسل کے ممبروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ فریق مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے باہمی روابط کے ذرائع کا استعمال کریں گے اور بات چیت کے ذریعے متعلقہ امور کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔

مزید پڑھیں:کشمیر کی جو صورتحال اس وقت ہے، اس کا اختتام آزادی ہے، وزیر اعظم

اقوام متحدہ میں چینی ایلچی جینگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر ماضی کا حل طلب تنازعہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور دوطرفہ معاہدے کے مطابق پر امن طور پر حل کیا جانا چاہئے۔

Related Posts