اقوامِ متحدہ نے لیبیا میں سیلاب سے جانی نقصان کے اعدادوشمار جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ نے لیبیا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لیبیا میں سیلاب کے باعث 3 ہزار 958افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ سیلاب کے نتیجے میں 3 ہزار 958 افراد جاں بحق جبکہ 9 ہزار سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کیخلاف تحقیقات کا اعلان کردیا

جنرل سیکریٹری اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے تصدیق شدہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں، سانحات میں اموات کی تعداد کا تخمینہ کم یا زیادہ ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں لیبیا میں 10 ستمبر کو بد ترین سیلاب آیا جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر اور عمارات کی تباہی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ لاپتہ افراد کی تعداد کا ابتدائی تخمینہ 10ہزار لگایا گیا تھا۔

لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپ، مشرقِ وسطیٰ ممالک اور دیگر ادارے امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس بھی آج سے شروع ہورہا ہے۔ دنیا بھر سے 140 سے زائد ریاستی نمائندے اور رہنما خطاب کیلئے نیو یارک پہنچ گئے جن میں پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بھی شامل ہیں۔ 

 

Related Posts