احترام انسانیت کیساتھ کشمیر کا مسئلہ حل کرانا بھی اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہرصورت انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے، پاکستان کے دورہ پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس انسانی حقوق کمشنر کی رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی گئی ہے ،انہوں نے کشمیر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرقرار دیا ہے، انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل طورپر یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیرکے عوام نے 72 سال سے بھارتی فورسز کے ظلم وجبر و کاصبر و استقامت کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں قراردادوں کی منظوری کے باوجودکشمیر کے مسئلے کا کوئی دیرپا حل دکھائی نہیں دیتا۔

بھارت کشمیر کا تنازعہ خوداقوام متحدہ میں لے کر گیا مگر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی جانب سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کے باوجود گزشتہ سال اگست میں بھارت نے اپنے آئین میں ترمیم کرکے مقبوضہ کشمیر کو اپنی ریاست کا درجہ دے دیا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے اب تک مقبوضہ وادی میں عوام گھروں میں محصور ہیں، کشمیر میں مواصلات اور نظام زندگی مفلوج کے کشمیر کے عوام عملی طور پر دنیا سے کٹ چکے ہیں لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور کشمیر میں ظلم وبربریت کے علاوہ پاکستان کیساتھ کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے اب تک درجنوں پاکستانی شہری شہید اور کئی مکانات تباہ ہوچکے ہیں ، پاکستان نے گزشتہ سال دنیا بھر کے سفارتکاوں کو بھی سرحدی علاقے کا دور ہ کرایا تھا اس کے باوجود بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آنے کی بجائے اپنی روش پر قائم ہے۔

72سال سے بھارتی فورسز کا ظلم وبربریت سہنے والے مظلوم کشمیریوں کا حوصلہ قابل تحسین ہے جنہوں نے غاصبانہ قبضے کیخلاف آج تک سرخم تسلیم نہیں کیا ، کشمیریوں  کا عزم وحوصلہ ہی ہے جس نے اس مسئلے کو اب تک زندہ رکھا ہوا ہے ۔

، پوری دنیا سمیت کشمیرکے مظلوم عوام کی نظریں اقوام متحدہ کی طرف لگی ہیں کیونکہ کشمیر کا مسئلہ حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ۔آج امریکا، ترکی، ملائیشیا اور دیگر مہذب ممالک خود کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا اعتراف کررہے ہیں  جبکہ اقوام متحدہ اس دیرینہ مسئلے کے تصفیہ کے بجائے محض احترام انسانیت کا درس دیکر بری الزمہ نہیں ہوسکتا۔

Related Posts