انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پوچیفسٹروم : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 6 رائونڈ میں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پیر کو نارتھ ویسٹ یونیورسٹی گراؤنڈ پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے سپر 6 مرحلے میں گروپ 2 کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان جونیئر ٹیم نے باآسانی ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان سیدہ عروب شاہ نے 25 بالوں پر 35، ایمان فاطمہ نے 25 اور شوال ذوالفقار نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ وردا یوسف 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

انوشہ ناصر کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فتح کے بعد قومی ٹیم گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

Related Posts