لاہور کے چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دوبچوں کی ہلاکت، کورونا کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دوبچوں کی ہلاکت، کورونا کا خدشہ
لاہور کے چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دوبچوں کی ہلاکت، کورونا کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی،شیرنی کے مرنے والے دونوں بچوں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفید شیرنی کے بچوں کی آنتوں میں سوزش تھی۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے بایاں پھیپڑا سکڑ چکا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سفید ٹائیگرز کے دائیں پھیپھڑے میں پانی بھر چکا تھا جبکہ ان کے دل میں ہیمبرج کے باعث خون کے دھبے پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیر کے بچوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔جو ان کی موت کی اصل وجہ ثابت ہوا۔

دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے 6 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

Related Posts