ترک صدر رجب طیب اردوان کا افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkey can't handle Afghan refugee burden :Erdogan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں، جنہوں نے ان کے لیے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی پانچ لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:احمد مسعود نے بھی طالبان کی حمایت کردی، افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوا جس میں افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کی گئی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے افغانستان میں آئی ڈی پیزکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں۔او آئی سی کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اور عالمی برادری افغانستان کودوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے۔

واضح رہے کہ طالبان کا کہنا ئے کہ لوگ ہمیں دہشت گرد مانتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ایک اصطلاح تھی، جس کو امریکا نے متعارف کروایا تھا اور جو لوگ اس پر پورا نہیں اترتے تھے انہیں بھی دہشت گرد کہا گیا۔القاعدہ کا افغانستان میں وجود نہیں اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Posts