احمد مسعود نے بھی طالبان کی حمایت کردی، افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahmed massoud postponed resistance against Taliban

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے لڑائی کا ارادہ ترک کرکے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا،افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق احمد مسعود لڑنا نہیں چاہتے، پنجشیر ویلی سے ایک وفد نے سابق صدر حامد کرزئی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، وفد نے دونوں رہنماؤں کے سامنے امن فارمولا رکھا۔اس سے قبل حقانی گروپ کے رہنما خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے اتوار کو کابل ایئرپورٹ کے ارد گرد افراتفری کے ماحول پر مزید سخت احکامات نافذ کر دیے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کے مرکزی دروازوں کے باہر باقاعدہ قطاریں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں:امریکا نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا کہ موسم صاف ہوتے ہی کسی الجھن یا تشدد کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کے مطابق صبح سویرے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

نیٹو اور طالبان حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کے بعد سے کم از کم 12 افراد ہوائی اڈے کے رن وے پر یا اس کے ارد گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کچھ فائرنگ سے اور کچھ بھیڑ کے دباؤ سے ہلاک ہوئے۔

Related Posts