سڑک پر نماز پڑھنا جرم بن گیا، ٹرک ڈرائیور گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک ڈرائیور کو سڑک پر نماز ادا کرنے پربھارتی ریاست گجرات میں حراست میں لے لیا گیا، باچا خان نامی ٹرک ڈرائیور کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز ادا کرنے میں مصروف ہے۔ یہ واقعہ 12 جنوری کا ہے۔

نماز پڑھتے دیکھ کر ایک ہندو انتہاء پسند نے ویڈیو بنا کر پولیس کو بھیج دی، جس پر پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے باچا خان کو گرفتار کرلیا۔

آئس لینڈ کے جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یادرہے کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی انتہا پسند مودی حکومت میں مسلمانوں کی عبادت میں خلل ڈالنے کے لئے مختلف حربوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

Related Posts