آئس لینڈ کے جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئس لینڈ کے جزیرے میں آتش فشاں
آئس لینڈ کے جزیرے میں آتش فشاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئس لینڈ کے جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے گزشتہ 17گھنٹوں کے دوران ہزاروں افراد نے دیکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک آئس لینڈ کے جزیرے ریکیجینزمیں آتش فشاں نے لاوا اُگلنا شروع کردیا۔ لاوا خارج ہونے پر آتش فشاں کے قریبی قصے گرانڈ وک کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0Ijo5MDc5OCwicG9zdF9sYWJlbCI6IlBvc3QgOTA3OTggLSDYotiq2LQg2YHYtNin2rog2qnbjCDYs9uM2LEg2qnbjNmE2KbbkiDYrNin2KrbkiDbgdmI2KbbkiDbgduM2YTbjCDaqdin2b7ZudixINqv2LHaqdixINiq2KjYp9uB2IwgONin2YHYsdin2K8g2qnbjCDbgdmE2KfaqdiqINqp2KfYrtiv2LTbgSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjo5MDc5OSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMS8wOC9IZWxpY29wdGVyLUFsamF6ZWVyYS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KLYqti0INmB2LTYp9q6INqp24wg2LPbjNixINqp24zZhNim25Ig2KzYp9iq25Ig24HZiNim25Ig24HbjNmE24wg2qnYp9m+2bnYsSDar9ix2qnYsSDYqtio2KfbgdiMIDjYp9mB2LHYp9ivINqp24wg24HZhNin2qnYqiDaqdin2K7Yr9i024EiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2YXYp9iz2qnZiDog2LHZiNizINmF24zauiDYotiq2LQg2YHYtNin2rog2qnbjCDYs9uM2LEg2qnbjNmE2KbbkiDYrNin2KrbkiDbgdmI2KbbkiDbgduM2YTbjCDaqdin2b7ZudixINqv2LEg2qnYsSDYqtio2KfbgSDbgdmI2q/bjNinINis2LMg2qnbkiDZhtiq24zYrNuSINmF24zauiA4INin2YHYsdin2K8g2qnbjCDbgdmE2KfaqdiqINqp2Kcg2K7Yr9i024Eg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ نزدیکی علاقوں میں ایمرجنسی کی سطح پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ آئس لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کا منظر سیکڑوں زلزلوں کے شاکس کے بعد 20دسمبر میں سامنے آیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما ریکیجنز کے علاقے میں گزشتہ 3 سال میں پانچویں بار آتش فشاں پھٹا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آتش فشاں پھٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روس میں آتش فشاں کی سیر کیلئے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے، تاہم حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں 8افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

آج سے ڈھائی سال قبل اگست 2021 کے دوران  روس میں ہیلی کاپٹر آتش فشاں کی سیر کیلئے جا رہا تھا کہ اس دوران جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بد قسمت ہیلی کاپٹر پر 16 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گر کر تباہ ہونے کا واقعہ روس کے مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ سیاحت کے شوقین مسافر آتش فشاں دیکھنے جارہے تھے۔

ہیلی کاپٹر پر سوار 16 افراد میں سے 13 سیاح جبکہ 3 عملے کے اراکین تھے۔ 8 افراد کو بچا لیا گیا، تاہم باقی 8 کی تلاش کیلئے ریسکیو کارروائی طویل وقت تک جاری رکھی گئی۔

Related Posts