تین خواتین کرکٹرز جھگڑا کرنے پر معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تین خواتین کرکٹرز جھگڑا کرنے پر معطل
تین خواتین کرکٹرز جھگڑا کرنے پر معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں نے اپنی ساتھی کھلاڑی کو ویمنز چیمپئن شپ کے دوران بری طرح پیٹ ڈالا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوران قومی ویمنز ٹیم کی پلیئرز کا آپس میں جھگڑا ہوگیا، ہوٹل میں دو کھلاڑیوں نے مل کر تیسری ساتھی کھلاڑی کی پٹائی کردی۔

وومن کرکٹر کو ساتھی دونوں خواتین کھلاڑیوں نے اتنا مارا کے اس کے ناک سے خون جاری ہوگیا، تاہم، دو میچز تک مار کھانے والی کرکٹر نے لب کشائی نہ کی۔

مذکورہ کرکٹر نے معاملہ برداشت سے باہر ہونے کے بعد انتظامیہ کو اپنے اوپر ہوئے ظلم بتائے، جس کے بعد بورڈ انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرنے کے بجائے تینوں کھلاڑیوں پر ایک، ایک میچ کی پابندی لگادی۔

پابندی لگنے کے بعد صدف، یسری اور عائشہ جمعہ کا میچ نہ کھیل سکیں۔

دوسری جانب بورڈ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ خود راولپنڈی پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے۔

Related Posts