پاکستان میں کانگو وائرس کے حوالے سے تھریٹ الرٹ کیوں جاری ہوگیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Threat alert issued over Congo virus in Pakistan
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں کانگو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

محکمہ صحت کے سرکلر میں پنجاب میں کانگو وائرس کی صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کیا گیا ہے جس میں بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مشتبہ کیسز کی تیزی سے نشاندہی کرنے اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرنے، بروقت مداخلت اور روک تھام کے اقدامات کو فعال کرنے کا اہم کام سونپا گیا ہے۔

کانگو وائرس کے پھیلنے کا خطرہ آنے والے مہینوں کے دوران خاص طور پر شدید ہوسکتا ہےجیسا کہ رپورٹس اور وبائی امراض کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔ ماضی میں بھی اپریل سے جولائی تک وائرس کی منتقلی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا، جس سے صحت عامہ کا ایک اہم چیلنج سامنے آیا جس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کی ضرورت ہے۔

حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں کو گنجان آباد رہائشی علاقوں سے دور منتقل کرنے سمیت صحت عامہ کے تحفظ کے لیے لائیو اسٹاک حکام سے سخت اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیاں وائرس سے بچنے کیلئے شہر سے باہر منتقل کی جاتی ہیںتاکہ کانگو وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Related Posts