ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال سے ہزاروں مریض رُل گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال سے ہزاروں مریض رُل گے
ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال سے ہزاروں مریض رُل گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: راولپنڈی کے بے نظیر اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال سے ہزاروں مریض رُل گے، ینگ ڈاکٹرز نے ایم یو ون کی انچارج ڈاکٹر لبنی کے توہین آمیز روئیے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل الائیڈ اسپتال ڈاکٹر عمر نے ینگ ڈاکٹرز کے تبادلے کردئیے،جس پر دیگر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں ہڑتال کی۔

بے نظیر اسپتال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ کا کہنا تھاکہ بینظیر ہسپتال کی ایم یو 1 کی ہیڈ ڈاکٹر لبنی کے توہین آمیز رویے کے خلاف آواز اٹھانا ڈاکٹروں کو مہنگا پڑ گیا ہے۔

پرنسپل الائیڈز اسپتال ڈاکٹر عمر نے ہیڈ کے خلاف کاروائی کی بجائے آواز اٹھانے والوں کا بے نظیر اسپتال سے تبادلہ کر دیا، جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ہے۔

اسپتال کی او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کرکے ڈاکٹروں نے ہسپتال کے برآمدے میں نعرے بازی کی اور فوری ینگ ڈاکٹروں کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ایچ او ڈی کے خلاف کاروائی کی جائے،ڈاکٹر لبنی کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف قتل کیس، سپریم کورٹ کا آج رات تک مقدمہ درج کرنے کا حکم

خواتین ڈاکٹرز سے بھی غیر مہذب طریقے سے بات کرتی ہیں،ایم یو ون کی ہیڈ اس سے قبل بھی متنازع اقدامات میں ملوث رہی ہیں، جب تک ڈاکٹرز کے تبادلے کو منسوخ نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا اور او پی ڈی سروس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

Related Posts