ارشد شریف قتل کیس، سپریم کورٹ کا آج رات تک مقدمہ درج کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آج رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔ از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بینچ کی سربراہی اور مقدمہ درج کرنےکی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ کا وومن اسمارٹ پولیس اسٹیشن: ملک کا پہلا جینڈر بیسڈ پولیس مرکز

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ارشد شریف کی والدہ کا خط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا ایچ آر سیل تفتیش کر رہا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو بلا لیں؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سیکریٹری خارجہ کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کل پیش کی جائے گی۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو بیرونِ ملک کیوں قتل کیا گیا؟ پاکستان کو کینیا تک رسائی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی واپسی کو کافی عرصہ ہوگیا۔سینئر ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ بھی غیر تسلی بخش ہے۔ صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ ایڈیشنل اٹارنی نے بتایا کہ وزیر داخلہ رپورٹ کے وقت فیصل آباد میں تھے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کے قتل کا فوجداری مقدمہ کیوں درج نہ ہوسکا؟ سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ ہوگا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے درج کیے بغیر تحقیقات کیسے ہوں گی؟

بعد ازاں چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ آج ہی جمع کرائیں۔ پھر سماعت ہوگی۔ 43 دن سے رپورٹ کا انتظار ہے۔ عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر آج رات تک درج کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Related Posts