جاپان کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں سامنے آگئیں
جاپان کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں سامنے آگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جاپان کے ساحلی علاقے میں لاکھوں مردہ مچھلیاں ساحل پر نمودا ر ہوگئیں، انتظامیہ نے ساحل پر مردہ مچھلیاں نمودار ہونے کے بعد سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ساحل کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری لہروں کے ذریعے آنے والی، لاکھوں مردہ مچھلیوں سے ساحل بھر گیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی یا پانی کی آلودگی مچھلیوں کے مرنے کی وجہ ہو سکتے ہیں تاہم انتطامیہ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔

اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کی گلف کورس بیچ پر بھی ہزاروں مردہ مچھلیاں ایک ساتھ آگئی تھیں، مینہڈن قسم کی ہزاروں مچھلیاں برائن بیچ کے انتہائی سرے پر مردہ پائی گئیں۔

غزہ کے ہزاروں شہداء میں ساڑھے 6 سو سال پرانی مسجد بھی شامل ہوگئی

مچھلیوں کی موت کی وجہ پوچھی گئی تو حکام نے کہا کہ گرم پانی اس کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس میں ٹھنڈے پانی کی طرح آکسیجن نہیں ہوتی۔

Related Posts