اپریل میں 10 سے زائد چھٹیاں کیوں مل رہی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سال 2024 میں پہلا ایسا مہینہ آنے والا ہے، جب طلباء ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مہینے یعنی اپریل کے پہلے 15 دنوں میں سے 12 سے 13 چھٹیاں متوقع ہیں۔

سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل کو یوم علی کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

اسی طرح 4 اپریل کو ذو الفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی جاتی ہے۔

بھٹو ڈے کے بعد اس بار 5 اپریل کو جمعۃ الوداع (یعنی رمضان المبارک کا آخری جمعہ) کی بھی چھٹی ہے۔

جبکہ اس کے بعد 6 اور 7 اپریل کو ہفتہ اور اتوار کے دن آ رہے ہیں۔ دو چھٹیاں یہ ہوگئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شب قدر 10 اور پھر 11، 12 اور 13 اپریل کو عید الفطر کی چھٹیاں جبکہ 14 اپریل کو ایک بار پھر اتوار آ رہا ہے۔

اس طرح اپریل کے مہینے میں اساتذہ اور طلباء ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیاں انجوائے کرنے والے ہیں۔

Related Posts