کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی پر کسی بھارتی فوجی کو سزا نہیں ملتی۔ہیومن رائٹس واچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی پر کسی بھارتی فوجی کو سزا نہیں ملتی۔ہیومن رائٹس واچ
کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی پر کسی بھارتی فوجی کو سزا نہیں ملتی۔ہیومن رائٹس واچ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی تنظیم برائے انسانی حقوق ”ہیومن رائٹس واچ“ نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی بھی بھارتی فوجی کو اس کے جرم پر سزا نہیں دی جاتی۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کو جنگی حربہ سمجھتے ہوئے اس کا استعمال عمل میں لا رہا ہے، اگر کوئی بھارتی فوجی کسی کشمیری خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرے تو اس پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا جاتا۔

عالمی تنظیمِ انسانی حقوق (ہیومن رائٹس واچ) نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی جدوجہدِ آزادی دبانا چاہتا ہے جس کے لیے خواتین کو نشانہ بنایاجاتا ہے۔

تنظیمِ انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو نشانہ بنانا یا جنگی ہتھیار استعمال کرنا بھارتی فوج کے لیے برابر ہے جبکہ بھارت عصمت دری کو جنگی حربے کی شکل دے چکا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ30برس کے دوران بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں شہیدہونے والے 95,469 شہریوں میں 2,337خواتین شامل ہیں ۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عا لمی دن کے موقع پر 25 نومبر کو کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 11,175خواتین کی عصمت دری کی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور 1989 سے اب تک 22،910خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے ۔

مزید پڑھیں: 1989ءسے اب تک 11 ہزارسے زائد کشمیری خواتین  کی عصمت دری کی گئی

Related Posts