فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، محکمہ ایکسائز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، محکمہ ایکسائز
فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، محکمہ ایکسائز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے بارے میں مزید ا نکشافات سامنے آئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں دو مہنگی ترین پورشے کاریں بھی شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے نام پر 2 پورشے سمیت 12 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر 7 مقامی گاڑیاں ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق فرح خان کی پورشے گاڑیاں 2013 اور 2015 میں خریدی گئیں، محکمہ ایکسائز نے دونوں گاڑیوں پر 11 لاکھ 81 ہزار رجسٹریشن فیس وصول کی۔

مزید پڑھیں: سنی سنائی باتوں پربدنام نہ کیاجائے،فرح خان نے قوم سے اپیل کردی

فرح خان نے 2019 میں بھی پورشے کار بک کرانے کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ دیے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں فرح خان کا گھر بھی ان کے نام ہے، جس کی مالیت 22 سے 25 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

Related Posts