سنی سنائی باتوں پربدنام نہ کیاجائے،فرح خان نے قوم سے اپیل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Don't believe baseless rumours: Farah Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی:خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نےخودپرلگےالزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پربدنام نہ کیاجائے۔

اپنے ایک پیغام میں ان فرحت شہزادی عرف فرح خان نے کہا ہے کہ میرا سیاست سےتعلق ہےنہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی۔

میرےکردارپرکیچڑاچھالنےوالوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں،بزنس کےبارےمیں میرےشوہرپہلےہی وضاحت دے چکےہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کے اختتام پر ملک چھوڑنے والی بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کون ہیں؟

جن لوگوں کومیرےساتھ منسوب کیاگیاوہ بھی الزامات کی تردیدکرچکے ہیں۔میری فیملی ان الزامات کوسن کرصدمےمیں ہے،مجھےاورمیرےخاندان کوسنی سنائی باتوں پربدنام نہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے حال ہی میں متعدد بار فرح خان پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جبکہ سابق پی ٹی آئی رہنماعلیم خان نے بھی فرح خان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

وزیراعظم معاونِ خصوصی شہباز گل نے کرپشن کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو جب خاتونِ اول پر تنقید کا راستہ نہیں ملا تو دوست کو بنیاد بنا کر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کو فرح خان کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا مشورہ دیا تھا۔

Related Posts