طالبان نے افغانستان کو چین سے ملانے کیلئے سڑک کی تعمیر شروع کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کی طالبان حکومت نے واخان سے چین کی سرحد تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔

افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طالبان وزیر دیہی ترقی و تعمیر نو نے صوبہ بدخشان کے ضلع واخان کے علاقے بزائی گنبد سے چین کی سرحد تک سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک صدر نے یورپی یونین کو خبردار کردیا!

رپورٹ کے مطابق وزیر دیہی تعمیر نو و ترقی الحاج ملا محمد یونس اخوندزادہ نے بدخشان کے ضلع واخان کے دورے کے دوران کوچنی پامیر کے بزائی گنبد سے چین کی سرحد تک 49.7 کلومیٹر طویل نئی سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
رپورٹ کے مطابق سڑک کی تعمیر کے اس منصوبے پر ابتدائی کام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سڑک کی تمیر مکمل ہونے پر افغانستان چین کے ساتھ پہلی بار براہ راست روڈ کے ذریعے لنک ہوجائے گا۔

دریں اثنا طالبان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے کابل میں افغانستان میں تعینات چین کے سفیر Xiu Xing سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کا ایک اچھا ہمسایہ ہے اور اس نے افغانوں کو اپنی اچھی پوزیشن سے اپنے نیک ارادوں کا قائل کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسٹر شنگ نے کہا کہ چین اور افغانستان دو اچھے پڑوسی ہیں اور ان کا ملک افغانستان کی آزادی، عقائد اور ثقافت کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے اندرونی مسائل میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا۔

Related Posts