قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو سپر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔

دورہ آسٹریلیا سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر میلبرن۔

دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر برسبین دوسرا میچ 16نومبرکو سڈنی اور تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ دن آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

اس حوالے سے کرکٹر محمد عامر نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظر ثانی کی، فیملی کے ساتھ بات چیت بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔

ان دونوں کرکٹرز کی واپسی کے بعد کرکٹ حلقے تبصرہ کر رہے ہیں کہ آیا یہ دو پلیئر پاکستان کرکٹ کی واقعی ضرورت تھے یا نہیں؟

Related Posts