بائیڈن کیلئے نیا امتحان، دی راک امریکی صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Rock's watns to become President of the United States

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: دی راک کے نام سے مشہور امریکی ریسلر ڈوین جانسن نے اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں قسمت آزمانے کا اعلان کرکے مخالفین کی نیندیں اڑادی ہیں۔

معروف ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک نے ریسلنگ اور اداکاری کے بعد نئے میدان میں قدم رکھنے کی دلچسپی ظاہر کردی، ڈوین جانسن کا کہنا ہے کہ امریکا کا صدر بننا چاہتا ہوں لیکن چاہنے والوں اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کروں گا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں، اگر لوگوں نے چاہا تو مستقبل میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہوں تاہم ڈوین جانسن نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت کبڈی کے مقابلے، نوجوت سدھو بھی پاکستان آئینگے

واضح رہے کہ امریکا میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈوئن جانسن نے جوبائیڈن کی حمایت کی تھی تاہم مستقبل میں خود صدارتی الیکشن لڑنے کے حوالے سے اعلان کرکے انہوں نے موجودہ صدر بائیڈن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے والے جوبائیڈن نے گزشتہ ماہ ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

Related Posts