پاک بھارت کبڈی کے مقابلے، نوجوت سدھو بھی پاکستان آئینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Navjot Sidhu

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری رانا سرور نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران میں کہا کہ کبڈی کے ایونٹس قومی اور بین الاقوامی سطح پر تاحال بند ہیں تاہم پاکستان کبڈی فیڈریشن جلد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کرے گی، آئندہ ایشیاء اور کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کو الاٹ ہوئے ہیں،سیف گیمز میں بھی کبڈی کا ایونٹ شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 6 کی تیاریاں مکمل، کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کل مدمقابل

روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس اپنے ملک چلی جائے گی اور پھر اگلے روز واپس آئے گی، دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ روایتی کھیل کی سرپرستی کریں، بھارتی پروکبڈی لیگ کا بجٹ 8 ہزار کروڑ ہے۔

رانا سرور نے کہا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر دونوں ٹیمیں وہاں مدمقابل ہوں گی،بھارتی ٹیم کے ساتھ معروف کرکٹر سدھو بھی آئیں گے۔

Related Posts