وزیر اعظم چیف جسٹس سے ہنگامی ملاقات کریں گے، وجہ کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وزیراعظم  شہباز شریف کل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ کل بروز جمعرات چیف جسٹس  آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات کل دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل بھی ہوں گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی چینل ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

دریں اثنا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خفیہ اداروں کے عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق خط پر اٹارنی جنرل منصور عثمان سے مشاورت کی جس کے بعد فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

Related Posts