فلسطینی مزاحمت سے بے بس اسرائیلی فوج غزہ سے نکالنے کی دہائیاں دینے لگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 غزہ میں حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے سخت ترین مزاحمت کے سامنے بے بس اسرائیل کی فوج غزہ سے نکالنے کی دہائیاں دینے لگی۔

اسرائیلی نیوز سائٹ والا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین کی جانب سے غیر متوقع مشکل اور سخت مزاحمت نے صہیونی فوج کے اوسان خطا کر دیے ہیں اور جوں جوں جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے، فلسطینی مجاہدین کی کامیاب مزاحمت سے اسرائیلی فوج کے اعصاب جواب دیتے جا رہے ہیں۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق ان حالات میں بہت سے دستے سخت مزاحمت اور فوجی کمانڈ کی جانب سے جنگ کے دباؤ سے تنگ آکر میدان جنگ سے فرار کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ویب سائٹ نے ایک ویڈیو نشر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ سے نکلنے والے دستوں نے اپنی جیپوں پر ایک بینر آویزاں کیا ہے جس میں اپنی قوم کو غزہ سے فوج نکالنے کی دہائی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بینر اور اس میں درج مطالبہ فوجیوں کے دلی جذبات کا ترجمان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی فوج کو غزہ سے زندہ نکالو۔

بینر میں مزید لکھا گیا ہے کہ جنگ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اگر سیاسی سطح پر مقاصد کے حصول میں آپ ناکام ہیں تو فوجیوں کو مفت میں مت مروائیں۔ انہیں وہاں سے نکال دیں۔

Related Posts