ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نئی قیمت 238 روپے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 238 روپے کا ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس 55 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار 735 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک کو 3 سال سے بغیر معاہدے کے گیس سپلائی کا انکشاف

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے مرکزی اور شیڈولڈ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا کُل حجم 14 ارب 31 لاکھ 74 لاکھ ڈالر ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 69 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے مساوی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

Related Posts