گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ مجھ پر ساری قوم کا دباؤ تھا، الیکشن کمیشن کے ساتھ ہماری اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی ہے، کے پی میں 28 مئی کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ہے، ہم نے الیکشن کے لئے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھے ہیں اور اٹھیں گے، امید ہے الیکشن خیر خیرت سے ہو جائیں، ہمارے قبائلی اضلاع کے لوگ آج بھی احتجاج پر ہیں، ہم پہلے بھی کہہ رہے تھے اور اب بھی کہہ رہے ہیں کہ امن وامان کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 920 ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ لکی مروت اور چارسدہ میں کل بھی پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا، ہمارا مسئلہ امن و امان کا تھا۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متعلق الیکشن از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں الیکشن 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts