الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، علی زیدی کا مطالبہ
سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، علی زیدی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ کا جلسہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھا۔ کیا الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹسز جاری کئے۔بلدیاتی الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں الیکشن مہم کے دوران ریاستی دہشتگردی دیکھی گئی، زرداری مافیا نے ہمارے خلاف پولیس کو استعمال اور ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا، انہیں ڈرا دھمکا کر دستبردار ہونے کو کہا گیا، امیدواروں کے علاوہ تجویز و تائید کنندہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ اور میرپور خاص میں پولنگ جاری ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے کچھ سوالات اٹھانا چاہتا ہوں۔بلاول اور مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا، انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ کا جلسہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹسز جاری کیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈیڑھ ماہ سے الیکشن میں ہونے والی زیادتیوں پر بیانات دیتے رہے، الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہونی تھی، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، اسکے باوجود ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ہائی کورٹ سے فیصلہ نہیں آیا، اب ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ زرداری مافیا کے خلاف امیدواروں پہ گولیاں بھی چلی، ہمارے کئی امیدواروں کو عدالت سے رجوع کرنا پڑا، کیا ریاستی مشینری کا کھلا استعمال الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آیا؟ ہمارے امیدواروں نے زبردست حوصلے کا مظاہرہ کیا، یہ الیکشن نہیں بلکہ مافیا کے خلاف جہاد ہے۔

مزید پڑھیں:نوابشاہ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، کشیدگی کے باعث ووٹنگ ملتوی

انہوں نے کہا کہ کہ تمام اداروں کو یاد دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل صاف و شفاف اور پر امن رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، خدا نخواستہ اگر حالات خراب ہوئے تو اسکے ذمہ دار زرداری مافیا، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ہونگے۔

Related Posts