نوابشاہ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، کشیدگی کے باعث ووٹنگ ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے شہر نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کشیدگی کے باعث ووٹنگ ملتوی کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں 3 پولنگ اسٹیشنزپر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر کشیدگی کے باعث ووٹنگ ملتوی کرنی پڑی۔ چند وارڈز میں بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام اور انتخابی نشان غلط شائع ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مجرم پولیس مقابلے میں ہلاک

الیکشن کمیشن نے نام اور انتخابی نشان کے معاملے پر پولنگ کا عمل ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متلعقہ وارڈز میں دوبارہ الیکشن کیلئے نیا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے غلط اشاعت کے معاملے پر تفتیش کا حکم دے دیا۔

نواب شاہ سمیت سندھ کے 14 اضلاع میں آج پولنگ کا آغاز ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بے نظیر آباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن سے متعلق مواد چھیننے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نوابشاہ میں 3 پولنگ اسٹیشنز نمبر 23، 24 اور 26 پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور بیلٹ پیپرز چھین کر نامعلوم مقامات کی طرف فرار ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو سکیورٹی کیلئے طلب کر لیا۔

دوسری جانب ایچ ایم خواجہ ٹاؤن کے وارڈ سے پریس کلب پر دھرنے اور الیکشن کے بائیکاٹ جیسے واقعات سامنے آئے۔ ن لیگی امیدوار یوسف شاہد آرائیں کے انتخابی نشان شیر کی جگہ ایمرجنسی لائٹ شائع کردی گئی۔ بعض مقامات پر بیلٹ پیپرز بر وقت نہ پہنچ چکے۔

ٹی ایل پی امیدوار کے انتخابی نشان کرین کی بجائے کوئین شائع کردی گئی جس پر تحریکِ لبیک کے کارکنان نے شدید احتجاج  اور نعرے بازی کرتے ہوئے پولنگ بند کروا دی۔ یونین کمیٹی 6، وارد 1 نادر شاہ ڈسپنسری پولنگ اسٹیشن پر بھی پولنگ بند کرا دی گئی۔ 

Related Posts