چین کی افغانستان کو ہنگامی انسانی امدادی سامان کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کی افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد ی سامان کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی
چین کی افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد ی سامان کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کا بل: چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطا بق افغان عبوری حکومت کے مہاجرین امور کے محکمے کے قائم مقام وزیر خلیل حقانی سمیت تقریباً دس افغان حکام اس امداد کے استقبال کیلئے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

تقریب میں شریک افغانستان میں تعینات چینی سفیر وانگ یو نے کہا کہ رواں سال خشک سالی، وبا کی تیسری لہر، خاص طور پر افغانستان کے حالات میں حالیہ بنیادی تبدیلیوں اور عبوری حکومت کے قیام کے بعد معمول کا نظام آہستہ آہستہ بحال ہونے کے تحت افغانستان کے تمام پہلوؤں کو فوری طور پر عالمی برادری کی حمایت اور مدد کی ضرورت ہے۔

چین افغانستان کا دوست پڑوسی ملک ہے اور اس نے ہمیشہ افغان عوام کی ضروریات پر پوری توجہ دی ہے۔ چینی رہنماؤں نے حال ہی میں افغانستان سے متعلقہ کثیر الجہتی میکانزم کی متعدد میٹنگوں میں شرکت کی ہے، اور کئی دفعہ عالمی برادری سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس وقت، افغانستان کو کووڈ-19 سمیت متعدد انسانی بحرانوں کا سامنا ہے۔عالمی برادری کو افغان عوام کو ان کی مشکلات سے نکالنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔

خاص طور پر بعض ممالک،جنہوں نے افغانستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کیا ہے، افغانستان کے ساتھ اپنے وعدوں کو پوری ایمانداری سے پورا کریں اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور افغان عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے جلد از جلد مزید اچھے کام کریں۔

Related Posts