لیاری گینگ وار کا مطلوب دہشت گرد اسماعیل عرف پینترا مومن آباد سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری گینگ وار کا مطلوب دہشت گرد اسماعیل عرف پینترا مومن آباد سے گرفتار
لیاری گینگ وار کا مطلوب دہشت گرد اسماعیل عرف پینترا مومن آباد سے گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس اور پاکستان رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران مومن آباد سے لیاری گینگ وار کے مطلوب دہشت گرد اسماعیل عرف پینترا کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی کے علاقے مومن آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس نے لیاری گینگ وار کے اہم دہشت گرد اسماعیل اور پینترا کو گرفتار کیا۔

مشترکہ آپریشن جمعے اور ہفتے کے درمیانی رات کو کیا گیا۔ اسماعیل عرف پینترا قتل، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم 5 سال قبل کراچی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے کے خوف میں مبتلا ہو کر ملک سے باہر روپوش ہوگیا تھا جو چند روز قبل لیاری گینگ وار کو فعال کرنے کیلئے دوبارہ پاکستان آیا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بحریہ ٹاؤن کے قریب 2 ٹرالرز کا تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

 

Related Posts