کوئٹہ میں بااثر خاندان کے چشم و چراغ نے نوجوان کی زندگی چھین لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Teenager stabbed to death in Quetta

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: نشے میں چور بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والے حبیر خان کاکڑنے لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر جبران نامی نوجوان کی جان لے لی۔

جمعہ کی شام زرغون روڈ پر بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والے ملزم حبیر خان کاکڑ نے 17 سالہ جبران کو چھریاں  ماردیں، مضروب کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جسم سے زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جبران نے دم توڑ دیا۔

بااثر خاندان سے تعلق کی بناء پر نشے میں چور حبیر خان کاکڑ نے بلا خوف و خطر کھلے عام مرکزی سڑک پر گلے پر چھری پھیر کر نوجوان جبران کی جان لے لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزم کے درمیان لڑکی کو ہراساں کرنے پر جھگڑا پیش آیا، بااثر ملزم لڑکی کو ہراساں کررہا تھا جس سے منع کرنے پر ملزم حبیر خان کاکڑ نے سرعام جبران نامی نوجوان کا گلا کاٹ دیا۔

جبران کے دوستوں کا دعویٰ ہے کہ حبیر خان کاکڑ کا تعلق ڈاکٹروں اور کمشنرز کے ایک بااثر خاندان سے ہے اور اس معاملے کو دبانے کے زیادہ امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: عظمیٰ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، نوٹس لینے کا مطالبہ

بہت سے لوگوں نے اس واقعے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے اور انہوں نے ٹویٹر پر JusticeforJibran ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کارروائی کرنے اور نوجوان کے قاتل کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts