ٹیکنالوجی۔ اچھی یا بری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا اب (گلوبل ولیج) میں تبدیل ہوچکی ہے، یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے، جہاں ہر کوئی روزانہ تکنیکی آلات استعمال کرتا ہے، چاہے وہ کام، تعلیم کے حوالے سے ہو یا پھر تفریح کے سلسلے میں ہو، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس صنعت نے پوری تاریخ میں بہت ساری تبدیلیاں پیدا کردی ہیں، موجودہ دور ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اس ٹیکنالوجی سے ہم کیا کیا فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

تاہم، سوال یہ ہے کہ آیا ٹیکنالوجی اچھی ہے یا بری ہے۔ ”کیا اسمارٹ فونز نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا ہے؟” جیسی خبریں اور ”اسمارٹ فون کی لت آپ کے دماغ کو بدل سکتی ہے” صارفین میں شکوک و شبہات پیدا کرتی ہے۔

یقینی طور پر، اس حوالے سے فکر کرنے کی ضرورت تو ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال سنگین امور سے منسلک کیا گیا ہے، جیسے لوگوں نے ایک دوسرے کو توجہ دینی کم کردی ہے، ڈپریشن کا شکار ہوجانا، اور دماغی کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ، ہم تقریباً ہر کام کی تکمیل کے بغیر بھی ٹیکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرتے جارہے ہیں۔

کسی کام کی استعداد کار میں بھی دس گنا اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ممکن ہے کہ ٹیکنالوجی جلد ہی انسانوں کی جگہ لے سکے۔ جیسے جیسے ہماری ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھتی جارہی ہے، اسی طرح ان چیزوں کو روز مرہ کی زندگی کے پہلوؤں میں شامل کرنے کی ہماری آمادگی بھی بڑھتی ہے۔ ہم روزانہ اس کے سبب مختلف افراد کے ذریعے فضول قسم کا مواد بھی وصول کرتے ہیں۔

پھر بھی، ہمیں ٹیکنالوجی کے بر خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے، ہم سب ٹیکنالوجی کے فائدوں سے واقف ہیں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکنالوجی اپنی طرف سے اچھی یا بری نہیں ہے۔ یہ وہ انتخابات ہیں جو ہم کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم دوسروں کی مدد یا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں ٹیکنالوجی کے ساتھ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ہمیں کسی اچھے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے، ہمارا نقطہ نظر آئندہ نسل کی ذہنیت کی تشکیل میں مدد کرسکتا ہے، کہ وہ کس طرح مثبت انداز میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

Related Posts