کراچی کنگز کے نئے کوچ ڈین جونز کوچنگ میں بہت مہارت رکھتے ہیں ، عماد وسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائنل بڑا مقابلہ ہے، ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، عماد وسیم
فائنل بڑا مقابلہ ہے، ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، عماد وسیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم کے نئے کوچ ڈین جونز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کوچ اور جارحانہ مزاج ہیں، ڈین جونزحریف ٹیم کے خلاف بہترین منصوبہ بندی کرتےہیں۔

معروف آل راؤنڈر عماد وسیم نے نجی چینل کو انٹردیو دیتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھی طرح سے جانتے ہیں جس سے کراچی کنگز کو گراؤنڈ میں آسانی رہے گی۔

عماد وسیم نے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹسمین شرجیل خان کو ٹیم کے لیے میچ وننگ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں شمولیت سے خوشی ہوئی، وہ ون مین آرمی ثابت ہوسکتے ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ اس سال کراچی کنگز کو بہترین کرکٹر زملے،ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور کراچی کے گراؤنڈ میںکھیلنے کا مزہ زبردست ہوگا،تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے پی ایس ایل مزید دلچسپ ہوجائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی پرفیوم لانچ کرنے والی پاکستان کی پہلی اسپورٹس فرنچائز بن گئی

انہوں نے کہا کہ کرکٹ صرف ایک کھیل میں اسے جنگ نہیں سمجھتا اور میں اسے پروفیشنلزم سے ہی لے کر چلتا ہوں ، بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ میرےبھائیوںکی طرح ہے ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور میں کراچی کنگز کا اور ہم میں اونچ نیچ ہوسکتی ہے تو ایسا کچھ نہیں۔

Related Posts