محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سید محسن رضا نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے متفقہ طور پر بلامقابلہ تین سال کے لیے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

ان کا انتخاب پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں عمل میں آیا۔ شاہ خاور نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔

سید محسن رضا نقوی نے اپنے انتخاب کے بعد بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں بورڈ ممبران کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید محسن رضا نقوی نے کہا میں ملک میں کھیل کے معیار کو اپ گریڈ کرنے اور پاکستان میں کرکٹ کی انتظامیہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔

بورڈ آف گورنرز جنہوں نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
1. مصطفی رمدے (پی سی بی پیٹرن کے نامزد )
2. سید محسن رضا نقوی (پی سی بی پیٹرن نامزد)
3. سجاد علی کھوکھر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اے جے کے
4. ظفر اللہ جدگل صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی۔5. تنویر احمد صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لاڑکانہ
6. طارق سرور صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن بہاولپور
7. محمد اسماعیل قریشی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
8. ڈاکٹر انوار احمد خان غنی گلاس لمیٹڈ9. جاوید اقبال، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
10۔ اسامہ اظہر پاکستان ٹیلی ویژن
11. ندیم ارشاد کیانی، سیکرٹری حکومت پاکستان، بین الصوبائی رابطہ

Related Posts