کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم 6 ماہ بعد سوئیڈن سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گزشتہ برس نومبر میں ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبد الرحمان کو قتل کرنے والا ملزم خرم نثار سوئیڈن سے گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کو ڈیفنس فیز 5 میں کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کو قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ سوئیڈن فرار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں انتہا پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کر دیے

حال ہی اس معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سوئیڈش پولیس خرم نثار کو سوئیڈن سے گرفتار کیا جبکہ بیرون ملک موجود ملزم خرم نثار کی گرفتاری 6 ماہ بعد ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم خرم نثار کی گرفتاری سے قبل سوئیڈش پولیس کی ٹیم کراچی بھی آئی تھی اور ملزم کے خلاف درج مقدمے اور قتل سے متعلق تمام تفصیلات سوئیڈش حکام کو فراہم کی گئی تھیں۔

اسد رضا کے مطابق ملزم کو گرفتار کرانے میں وزارت خارجہ اور انٹرپول نے بھی کردار ادا کیا۔

Related Posts