سپر اسنو مون: چاند زمین سے 90 فیصد قریب آ کر مزید روشن ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپر اسنو مون: چاند زمین سے 90 فیصد قریب آ کر مزید روشن ہوگیا
سپر اسنو مون: چاند زمین سے 90 فیصد قریب آ کر مزید روشن ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں سال کا پہلا اسنو مون شروع ہوگیا جو پیر کی صبح تک جاری رہے گا جس کے دوران چاند زمین سے 90 فیصد قریب آ کر مزید روشن اور چمکدار دکھائی دے گا۔

دنیا بھر میں 7 سے 9 فروری کے دوران اسنو مون دیکھا جا رہا ہے جبکہ قدرتی طور پر دلفریب نظارے کو گزشتہ برس بھی دیکھا گیا۔ گزشتہ برس 19 فروری کے روز چاند عام دنوں کے مقابلے میں بڑا نظر آیا۔

سائنسی ماہرین  کے مطابق چاند کے زمین سے 90 فیصد قریب آجانے پر اس کا سائز عام دنوں کے مقابلے میں بڑا نظر آتا ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

جمعے کی شام سے شروع ہونے والا سپر اسنو مون آج رات 11 سے 12 بجے کے درمیان زبردست چمک دکھائے گا جبکہ روشنی اور آب و تاب کا یہ سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔

سپر اسنو مون 2020ء کہلانے والا چاند کا یہ نظارہ طلوع  اور غروب کے وقت عام اوقات کی نسبت زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق  یہ نظارہ حیران کن حد تک خوبصورت ہوتا ہے۔

علمِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق چاند گرہن یا سورج گرہن کی طرح عوام الناس سپر اسنو مون میں بھی بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم گرہن کے برعکس یہ نظارہ آنکھوں کو کوئی نقصان پہنچانے کا باعث نہیں بنتا۔

ماہرین کے مطابق  سپر اسنو مون کے دوران چاند کے زمین سے قریب آجانے کے باعث سمندری لہروں کے مدوجذر کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس دوران سمندر سے غیر معمولی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شعبۂ فلکیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی  سن 2020ء کا پہلا چاند گرہن 10 جنوری کی رات شروع ہو کر اگلے روز تک جاری رہے گا۔ سالِ نو کا پہلا چاند گرہن 4 گھنٹے 4 منٹ تک جاری رہا۔

پیش گوئی کے مطابق سالِ نو کا پہلا چاند گرہن پاکستان سمیت دُنیا بھر کے متعدد ممالک میں دیکھا گیا۔ وطنِ عزیز میں چاند گرہن کا آغاز رات 10 بجے کے بعد ہوا۔ 

مزید پڑھیں: سن 2020ء کے پہلے چاند گرہن  کی پیشگوئی

Related Posts