سن 2020ء کا پہلا چاند گرہن آج رات شروع ہو کر کل تک جاری رہےگا۔ماہرینِ کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سن 2020ء کا پہلا چاند گرہن آج رات شروع ہو کر کل تک جاری رہےگا۔ماہرینِ فلکیات
سن 2020ء کا پہلا چاند گرہن آج رات شروع ہو کر کل تک جاری رہےگا۔ماہرینِ فلکیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شعبۂ فلکیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سن 2020ء کا پہلا چاند گرہن آج رات کے وقت شروع ہو کر کل تک جاری رہے گا۔ سالِ نو کا پہلا چاند گرہن 4 گھنٹے 4 منٹ تک جاری رہے گا۔

پیش گوئی کے مطابق سالِ نو کا پہلا چاند گرہن پاکستان سمیت دُنیا بھر کے متعدد ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ وطنِ عزیز میں چاند گرہن کا آغاز آج رات 10 بجےکے بعد ہوگا۔

ماہرین کے مطابق آج رات 10 بج کر 8 منٹ پر شروع ہونے والا چاند گرہن رات 1 بج کر 10 منٹ پر عروج پر پہنچے گا جو 11 جنوری کے آغاز یعنی رات 2 بج کر 12 منٹ پر اختتام کو پہنچے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا، یورپ، افریقہ، بحرِ ہند اور بحر الکاہل میں جمعرات کو رواں برس کا تیسرا اور آخری سورج گرہن دیکھا گیا، جسے’’رنگ آف فائر ‘‘ کا نام دیا گیاتھا۔

دن میں چاند زمین اور سورج کے سامنے آگیا اور سورج کی روشنی کو روک کر دن کو اندھیرے میں ڈبو دیا ، آتشی انگوٹھی کا منظر گزشتہ برس دسمبر کے آخری دنوں کے دوران  دنیا کی کروڑوں آنکھوں نے دیکھا۔

مزید پڑھیں:  گزشتہ برس کا آخری سورج گرہن ”رنگ آف فائر“ دیکھا گیا

Related Posts