کرسمس بابا سانتا کلاز :حقیقت یا افسانوی کردار ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرسمس بابا سانتا کلاز :حقیقت یا افسانوی کردار ؟
کرسمس بابا سانتا کلاز :حقیقت یا افسانوی کردار ؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمر لگ بھگ 70برس، مضبوط جسم، سرخ و سفید رنگ، موٹی موٹی کالی آنکھیں اور خوشگوار شخصیت گرم جوش اور مہربان آواز، لمبا قد، جاذب نظر چہرہ، پاکیزہ تاثرات، سر اور لمبی داڑھی کے سفید بال، خوب صورت تراش خراش، باوقار اندازِ گفتگو، سر پر اُسقفی عمامہ، ہاتھ میں اسقفی عصر، سرخ لباس اور تحائف سے بھر ہوا تھیلا یقینی طور پر آپ جان چکے ہوں گے درج بالا خدوخال کی حامل شخصیت کون ہے ۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں ہرسال کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بننے والے دلچسپ کردار کرسمس بابا یاسانتا کلازکی۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ کرسمس بابا سانتا کلاز حقیقت ہے یا افسانوی کردار ہے؟

سانتا کلاز
سانتا کلاز بچوں میں بے انتہا مشہور و مقبول ہیں جس کا اندازہ ہم اس طرح کرسکتے ہیں کہ ہر مسیحی کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کا روپ اختیار کرنے نہایت خوشی اور شادمانی محسوس کرتا ہے۔ سانتا کلاز نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ آپ ’بابائے بڑا دن‘ ’ کرسمس فادر‘ اور سانتا کلاز کے ناموں سے بھی مشہور ہیں۔ آپ نہ مسیحیوں بلکہ غیر مسیحیوں میں بھی کافی مشہور ہیں آپ کا اصل نام سینٹ نکولاس ہے آج ہم روایات سے ہٹ کر اصل شخصیت پر غور کریں گے ۔

پیدائش
آپ موجودہ ترکی کے صوبہ ’لی۔سیا‘ کے مقام پاترہ میں 270 خ س کے لگ بھگ اپنے والدین کی بے شمار منتوں اور دُعاؤں کی بدولت پیدا ہوئے۔ ابتدا ہی سے آپ والدین آپ کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم و تربیت کی فکر میں رہتے تھے۔

چھوٹی ہی عمر میں آپ کو ایک راہب خانہ میں بھیج دیا گیا۔ جلد ہی ایک وبا کے باعث آپ کے والدین انتقال کر گئے۔ اب ساری جائیداد اور مال و دولت آپ ہی کے نام تھی۔ آپ کے والد ایک امیر شخص تھے تعلیم مکمل کرکے کے بعد آپ نے راہب بننے کا فیصلہ کرلیا۔ آپ راہبانہ زندگی کے تقاضے پورے کرتے رہے اور بعدازاں وہیں کے صدر راہب مقرر ہوئے۔

بشپ نکولاس
ایک مقامی بشپ کے انتقال کے بعد آپ کو آرچ بشپ مقرر کردیا گیا، انہوں نے خُدا سے ہدایت پاکر اپنی زندگی اور نیک کاموں کی بدولت خُدا کی بادشاہت کے لئے بہت کام کیا۔ ریورنڈ ڈیکن اعظم منشا اپنے کالم مقدس نکولاس یا سانتا کلاز میں تحریر کرتے ہیں، ’نکولاس کو پاترہ کے مشرق میں واقعہ شہر لوقیہ کا ایک قصبہ مورہ کا بشپ مقرر کردیا گیا۔

کرسمس بابا
ڈومینکن گھرانے کے پاکستان میں موجود پرائر وائس پروانشل ابن مریم وائس پروانس پاکستان فادر یونس شہزاد جو ایک لکھاری، محقق، مقرر اور شاعر ہیں۔ اپنی کتاب ’کرسمس اور بشارت‘ میں صفحہ رقم طراز ہیں، کہ ’لفظ سانتا کلاز ڈچ زبان کےلفظ سے نکلا ہے جب مختلف ممالک کے بچوں نے اسے پڑھتے اور بولنے کی کوشش کی تو جلد ہی یہ سانتاکلاس سے سانتاکلاز بن گیا جو آج تک رائج ہے۔

پاکستان میں سانتا کلاز کا مشہور نام کرسمس بابا ہے، سانتا کلاز کا آغاز چوتھی صدی خ س میں مقدس نکولاس (ماپڑا کا بشپ) نے کیا جو موجود ترکی کا علاقہ ہے۔ کلیسیائی روایت کے مطابق مقدس نکولاس ایک ہمدرد انسان تھے اور خاص طور پر بچوں کے لئے نہایت ہی مخلص تھے۔ ان وفات کے بعد مایرامیں وفنایا گیا لیکن 1087خ س میں اطالوی ملاحوں نے ان کی باقیات کو چوری کرکے اٹلی میں دفن کیا جس کی وجہ سے مقدس نکولالس کی شہرت پورے یورپ میں پھیل گئی۔

Related Posts