پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان، 33.67 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 33.67 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 276.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کے آغاز 40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور انڈیکس میں مندی دکھائی دینے لگی۔

ایک وقت پر 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 33.67 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 276.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 5.38 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 18 ہزار 604.04 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس13.06 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 2.69 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔

Related Posts