پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری، انڈیکس میں 251 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 27 feb
psx 27 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی بدستور جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 251.01 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انڈیکس 38 ہزار 087.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکاروبار آغاز سے منفی رجحان کا شکار رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 251.01 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 087.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 68.41کی کمی سے 17 ہزار 579.21 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 290.99 پوائنٹس کی کمی سے 26 ہزار 396.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی رجحان کا شکار رہا ہے اور گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا اختتام منفی رجحان میں ہوا تھا۔

Related Posts