اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس 846 پوائنٹس گر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 10 feb
psx 10 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 846 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 296 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی دیکھنے میں آئی ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 143 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران سب سے زیادہ کمی 946 پوائنٹس کی دیکھی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 196 تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 846.93 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 296.70 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 363.86پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار090.65 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 522.47 پوائنٹس کی کمی سے 27 ہزار 520.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 12 کروڑ، 98 لاکھ، 40 ہزار 550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 97 کروڑ، 31 لاکھ، 6 ہزار 787 بنتی ہے۔

ایم ایم سیکیورٹیز کےسیلز مینیجرمحمد فرحان کا کہنا تھا کہ کنسیومر پرائس انڈیکس ( سی پی آئی) میں اضافہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ، ملک میں افراط زر کی شرح 14.56 فیصد ہوگئی ہے جبکہ جنوری میں غذائی افراط زر کی شرح 23.6 فیصد تھی۔

محمد فرحان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری ہے ، ان کاکہناتھا کہ جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 580 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ،منی بجٹ اور ٹیکس سے متعلق خبریں اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو محصول کے اضافی اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ٹیکس کا ہدف بدستور مستحکم ہے اور حکومت اہداف کو پورا کرنے کے لئے بینک سے قرض لے رہی ہے۔ اس کا واحد متبادل ٹیکس نظام نافذ کرنا اور جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔

Related Posts