اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس میں 1,105 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 24 feb
psx 24 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس 1,105 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں منفی رحجان غالب رہا، انڈیکس1,105.49 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 143.73 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 546.41 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 051.56 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 646.85 پوائنٹس کی کمی سے 27 ہزار 248.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں چین سمیت ایشائی اسٹاک مارکیٹ میں گروٹ دیکھی گئی وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی ریکار ڈ کی گئی۔

Related Posts